ابنا: ذرائع کے مطابق بحرینی انقلابیوں نے منامہ اوربحرین کے مختلف شہروں میں 60 اصلی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بحرینی حکومت کے خلاف اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا اور سعودی عرب کے ساتھ بحرین کے الحاق کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے ادھر بحرینی اور سعودی سکیورٹی د ستوں نےمظاہرین کو کچلنے اورمنتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق انقلابیوں نے بحرین کے وزير اعظم کے محل کی طرف جانے والی سڑک پر بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا، بحرین میں 14 فروری اتحاد نے اپنے پروگرام کے مطابق آج بحرین کی سڑکوں کو بلاک کرنے کا دن قراردیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سازش کے تحت بحرین کو سعودی عرب کے ساتھ ملحق کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ یہ جزيرہ 1971 سے پہلے ایران کا حصہ تھا۔ اور ایران نے سعودی عرب کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قراردیا ہے۔ ..... /169